شہرمیں گداگری کے خاتمے کی مختلف تجاویز منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال

منگل 26 جنوری 2021 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لاہور سے گداگری کی لعنت ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز تیار کرلی ہے۔ جنہیں حتمی منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیار کی گئی تجاویز کی مطابق بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار گداگروں کی سزائوں میں اضافہ کرتے ہوئے 1 سال کی بجائے 5 سال قید کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جرمانے کی صورت میں جرمانے کی رقم 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ تجاویز میں گداگروں کو پکڑنے کے لئے شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پر نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لینے کی بھی تجویز تیار کی گئی ہے مزید برآں چھوٹے بچوں سے بھیک منگوانے والے افراد کا کھوج لگانے کے لئے بھیک مانگنے والے بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے اور بھیک منگوانے والے بچوں کا باپ نہ ہونے کی صورت میں اسے جیل کی ہوا کھلوانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں