پی ٹی آئی کے کارکنان کا بھارت کے یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 جنوری 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدرو ممبرقانون سازاسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنان لاہور پریس کلب کے سامنے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے، کارکنوں نے بھارتی حکومت کی کشمیریوں پر ظلم کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کے شرکاء سے غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

کشمیر میں بھارتی لاک ڈائون اور محاسرہ کودوسرا سال ہوگیا ہے، نریندر مودی اور قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی غنڈہ گردی ، ظلم و بربریت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، پورا پاکستان بھارت کے ظلم وجبر کے خلا ف احتجاج کررہا ہے، ہمارے دل کشمیریوںکے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیری آزاد ی کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ لاہوریوںکا کشمیریوں کے ساتھ خاص رشتہ ہے، پاکستان ہمیشہ سے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

کشمیرکی عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لئے عظیم قربانیا ں دے رہی ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ۔ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 72 سالوں سے کشمیری عوام ہندوتواکے غلام اور نریندر مودی جیسے دہشتگردوں کی قید میں ہیں۔ جسے کسی نے سرحد کے اس پار نا اس پار قبول کیا ہے ۔

یہ جدوجہد آزادی کی جدوجہد ہے ۔ بھارت نے 80 لاکھ انسانوں کو قید کررکھا ہے ۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارت پر دبائو ڈالے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اپنا رول اد اکریں، بھارتی ظلم وجبر کے باوجود کشمیر کی آزادی کی تحریک میں مزید تیزی آتی جارہی ہے ۔

کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میںحصہ ڈال رہا ہے اور بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں اور یہ رائیگاں نہیں جائیںگی ۔بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور کشمیری عوام کو آزادی دینا ہوگی ، غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ ہم کشمیر کے نوجوانوں، مائوں بہنوں اور بیٹیوں عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جو 72 سالوں سے بھارتی مظالم کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔

ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ فی الفور کشمیر کا مسئلہ حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کے قبضے سے کشمیریوں کو آزادی دلوائے۔ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد نریندر مودی اور ہندوتوا کے نظریے کے خلاف دن بدن زور پکڑرہی ہے جوبھارت کی بربادی اور کشمیر کی آزادی کا سبب بنے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں