ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف وکلا ء نے دعوی پر جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی

بدھ 16 جون 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف وکلا ء نے دعوی پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی۔لاہور کی سیشن کورٹ میں شہباز شریف کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عمران خان کے وکلا ء نے دعوی پر جواب جمع کروانے کے لئے مزید مہلت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے وزیراعظم کے وکلا ء کو آئندہ سماعت پر دعوی پر جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کردی ۔خیال رہے کہ شہباز شریف نے 2017 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پاناما پیپر لیکس کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کے الزام پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر رکھا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں