پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج ) ہوگا

اتوار 1 اگست 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روزکے وقفے کے بعد آج (پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ خوراک سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے جبکہ سرکاری کارروائی میں پروونشنل موٹر وہیکل ( ترمیمی) بل2021ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکمران جماعت کے رکن نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی دونشستیں احتجاجاًبغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں