ڈی جی پی ای ایس ڈی نی103 ریسکیوملازمین کومستقل کر دیا

ریگولرائزیشن سے ریسکیورزکا مورال مزید بلند ہوگا‘ڈاکٹر رضوان نصیر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نے سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر103 مزید ملازمین کی سروسز کو ریگولر کردیاگیا ریسکیورز کو پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 (ترمیمی ایکٹ (2021 کے تحت مستقل کیا گیا جوکہ کنٹریکٹ پہ بھرتی کئے گئے تھے ۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے مستقل ہونے والے ریسکیورزکوریگولر ئزیشن آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ ریگولرائزیشن آرڈرپنجاب ایمرجنسی سروس کے محنتی ریسکیورز کی خدمات کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز کی مستقلی سے ان کا حوصلہ اور احساس تحفظ یقینی طور پر بڑھے گااور وہ زیادہ دلجمعی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ریسکیورزوہ ہیں جو مشکل میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور نیک لوگوں کی دعائیں ہمیشہ بچانے والوں کے ساتھ ہوتی ہیںایمرجنسی سروسزمیں کام کرنا کوئی عام بات نہیں ہے بلکہ ریسکیورز کو اللہ نے اس کام کیلئے چن لیا ہے۔

بحیثیت ریسکیورہمارے حلف کے مطابق یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایمرجنسی کے شکار ہر شخص کو بلاامتیاز رنگ ونسل ومذہب ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ریسکیورز کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں اپنے کیڈر کے مطابق کام کریں۔ڈی جی پی ای ایس ڈی نے ان ریسکیورزکو مستقل کرنے کیلئے سکروٹنی کمیٹی اور ایچ آر ونگ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے حکومت اور پنجاب اسمبلی کا پنجاب ایمرجنسی سروس (ترمیمی) ایکٹ 2021 کے ذریعے سروس سٹرکچر فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں 3سال کے بعد ریسکیورز کی مستقلی اورریسکیوسٹاف کی مقررہ وقت پر ترقی ممکن ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں