شاہدرہ ،نا معلوم شخص نے موٹرسائیکل سوارکو فائرنگ کر کے قتل کردیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) شاہدرہ کے علاقے میں نا معلوم شخص نے موٹرسائیکل سوارکو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرارہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں