لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حکومت اور مہنگائی مخالف احتجاج کرنے کا فیصلہ

حمزہ شہباز کی تمام (ن) لیگی اراکین پنجاب اور قومی اسمبلی سمیت ونگز کو اپنے ہمراہ کارکنان لانے کی ہدایت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آج بروز جمعہ بعد نماز جمعہ سہ پہر3 بجے جین مندر چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جو مہنگائی اور حکومت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کا حصہ ہوگا بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے آج ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے لاہور سے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز سمیت پارٹی کے مختلف وینگ کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

(ن) لیگی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے تمام (ن) لیگی اراکین کو اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ وہ ہر رکن پنجاب اسمبلی اپنے ہمراہ دو دو سو لیگی کارکنان کو لے کر جین مندر پہنچیں حمزہ شہباز نے خواتین اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو بیس بیس خواتین کارکنان اپنے ہمراہ لانے کی درخواست کی ہے۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ کے تاجر ونگ سمیت دیگر ونگز کے ذمہ داران کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ کارکنان کو اپنے ساتھ لے کر جین مندر پہنچیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں