ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ درست نہیں،خواجہ خاور رشید

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:27

لاہور۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ درست نہیں  ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام کنونشنز پر عمل کرلیا تھا ، اس کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنا صرف ایک سیاسی فیصلہ ہے جس کے لیے حکومت کو موثر حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر حال میں گرے لسٹ سے نکلنا ہوگا ورنہ پاکستان کو اکنامک فرنٹ پر نقصان کا اندیشہ ہے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو انٹرنیشنل لیول پر حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو اس صورتحال پر تیز تر اقدام کرنے چاہئیں اور زیادہ سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل کرنی چاہیے اور دنیا کو یہ بتانا چاہیے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا قربانیاں دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں