پنجاب بھرمیں 1098ٹریفک حادثات میں 22افراد جاں بحق، 1181زخمی ہو گئے،پنجاب ایمرجنسی سروس

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:49

لاہور۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1098روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں22افراد جاں بحق جبکہ 696افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ485معمولی زخمی  زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے  کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 64فیصد حادثات موٹر سائیکلز  پر ہوئے۔ صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 486ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیورز،584 مسافر اور133راہگیر شامل ہیں۔ صوبائی درالحکومت میں307 افراد متاثر ہوئے ، فیصل آبادمیں87حادثات میں 93 افراد اورملتان میںمیں 77 افراد متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں 984مرد اور219خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں