بلدیاتی نمائندوں کو دفاتر کے چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد جمع

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بلدیاتی نمائندوں کو دفاتر کے چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کرادی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے کسی بھی ملک میں جمہوریت کی اصل روح ہوتے ہیں،بلدیاتی نمائندوں کا بااختیار اور مضبوط ہونا جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے،امید ہے بلدیاتی نمائندے پنجاب کے نچلی سطح کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں