غیر فطری پی ڈی ایم اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ‘نوید شر یف

ناکام سیاستدانوں کا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ملکی ترقی کے خلاف سازشیں بند کرے‘رہنما پی ٹی آئی

منگل 30 نومبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ غیر فطری پی ڈی ایم اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا، ملک تر قی کی منز لیں طے کررہاہے جبکہ اپوزیشن پراپیگنڈا کر کے سیاست چمکانے کے کوشش کر رہی ہے، ناکام سیاستدانوں کا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ملکی ترقی کے خلاف سازشیں بند کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے استعفوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے اب جلسہ جلسہ کھیل کر اپنے کارکنوں اور حمایتیوںکو تسلیاں دے رہے ہیں،پی ڈی ایم پاکستان کی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا،پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے ،عوام نے مسترد شدہ عناصر کو یکسر رد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں