سیالکوٹ واقعہ، مقتول سری لنکن مینجر کی اہلیہ کا حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ

میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، میں نے خبروں میں دیکھا انہیں بیدردی سے قتل کر دیا گیا یہ قتل انتہائی غیرانسانی عمل تھا، مقتول سری لنکن شہری پریا نتھا کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے کا بیان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) سیالکوٹ واقعے میں توہین مذہب کے الزام میں قتل سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، میں نے خبروں میں دیکھا انہیں بیدردی سے قتل کر دیا گیا، یہ قتل انتہائی غیرانسانی عمل تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے مطابق پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ میرے شوہر کا قتل انتہائی غیرانسانی عمل تھا، میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، لیکن انہیں بیدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔مطالبہ کرتی ہوں کہ منصفانہ تحقیقات کے بعد انصاف فراہم کیا جائے تاکہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف مل سکے۔ اسی طرح سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ یقین ہے عمران خان ذمہ اروں کوکٹہرے میں لائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں