ھ*وزیر اعظم عمران خان کے مشن کے مطابق ہم سب سوشل سروسز کیلئے آئے ہیں ‘جمشیداقبال چیمہ

تحریک انصاف نے حکومت ،ریاست کی طاقت اوروسائل کو پسے طبقات کے مسائل حل کرنے کیلئے استعمال کیا ٴمرکزی رہنما کا این اے 133 میں مقامی لیڈر شپ امپاور منٹ پروگرام کے حوالہ سے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

ھ*وزیر اعظم عمران خان کے مشن کے مطابق ہم سب سوشل سروسز کیلئے آئے ہیں ‘جمشیداقبال چیمہ
6لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشن کے مطابق ہم سب سوشل سروسز کے لئے آئے ہیں ،تحریک انصاف نے دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح حکومت یا ریاست کی طاقت کو لوگوںکو ڈرانے دھمکانے یا دھونس کیلئے استعمال نہیں کیا بلکہ ہم نے اس طاقت اور وسائل کوپسے ہوئے طبقات کے مسائل حل کرنے کیلئے استعمال کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 133 میں مقامی لیڈر شپ امپاور منٹ پروگرام کے حوالہ سے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ ،عبدالکریم کلہواڑ،ندیم چوہدری ،ملک قیصر ، امجدخان ،عمر راجپوت ،خالد سندھو ،غلام رسول چوہان ،اطہر بخاری ،میاں ارشد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے ٹرینر ساجد اقبال نے ورکشاپ کے شرکا ء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوںنے شرکاء کو بنیاد ی مسائل کے حل ،وفاقی ،صوبائی اور ضلعی محکموں کے حکام سے مسائل کے حل کیلئے بات چیت کرنے اوراپنے اندر قائدانہ صلاحیتوں بڑھانے کے حوالے سے تربیت دی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مستحق طبقات کیلئے کئی طرح کے پروگرام شروع کئے ہیں جس سے وہ استفادہ کر رہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت نہ صرف مستحق طبقات کی مدد کی جارہی ہے بلکہ نوجوانوں اور خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے بھی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ دہائیوں سے سیاست کرنے والی مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی فرسودہ نظام کے ذریعے عوام کو اپنا غلام بنا کررکھنا چاہتے ہیںلیکن تحریک انصاف نے عوام کواپنے حقوق کا شعوردیا ہے ،آج دونوںجماعتیںسکڑ کر مخصوص علاقوں تک محدود ہو گئی ہیں اورانشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ان کی سیاست کا حشرنشرکر دیں گے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ #/h

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں