_پاکستان میں بلغارین کاروباری حضرات کیلئے زراعت، ٹیکسٹائل اور فوڈ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہی: چودھری پرویزالٰہی

ؔقائم مقام گورنر پنجاب سے بلغاریہ کی سفیر ارینا گانشیوا Ms. Irena Gancheva کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، بلغارین سفیر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے دورے کی دعوت 5پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس دو طرفہ تعلقات کے استحکام کی علامت ہیں، پاکستانی طلبہ بلغاریہ کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں: سفیر ارینا گانشیوا

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

ض*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے بلغاریہ کی سفیر محترمہ ارینا گانشیوا Ms. Irena Gancheva نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے مابین عوام کے درمیان رابطہ اور بزنس وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، پاکستان میں بلغارین کاروباری حضرات کیلئے زراعت، ٹیکسٹائل اور فوڈ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بلغارین سفیر ارینا گانشیوا نے کہا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین پارلیمانی فرینڈشپ گروپس دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہیں، پاکستانی طلبہ بلغاریہ کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے محترمہ ارینا گانشیوا کو بلغاریہ کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے دورے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت سٹیٹ آف دی آرٹ کا درجہ رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں