دھنداور دھاند لی نہ ہو تو (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا : سلیم ر ضا

این اے 133میں مسلم لیگ(ن) کی کامیا بی سے حکمران جماعت کے او سان خطا ہو چکے ہیں

منگل 7 دسمبر 2021 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہدھنداور دھاند لی نہ ہو تو (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،این اے 133میں مسلم لیگ(ن) کی کامیا بی سے حکمران جماعت کے او سان خطا ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی تو اپنے امیدوار کے در ست کاغذات جمع نہیں کر ا سکی وہ عوام کی خاک نمائندگی کرے گی۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ خود حکومت قومی اداروں کو متنازعہ بناکر اپنی ناکامیوںکو چھپانے کی کوششیں کررہی ہے نواز لیگ کی کسی بھی ادارہ کیساتھ کوئی جنگ نہیں ہے وہ صرف اور صرف آئین وقانون کی بالادستی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،قومی اداروںکی خودمختاری اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کل کی طرح آج بھی اپنے محسن میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے، حکمرانوں کا کوئی اقدام عوام دوست نہیں بار بار یوٹرن لئے جارہے ہیں این اے 133پر تنقید کرنے والے عمران خان کو کہیں ملک میں عام انتخابا ت کرائے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور پی ٹی آئی کواپنی حیثیت کااندازہ بھی ہو جائے گا۔

ان شا ء اللہ آئندہ انتخابا ت میں پی ٹی آئی کو کسی بھی حلقے میں کھڑا کرنے کیلئے امیدوار بھی نہیں ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں