پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد یں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 17 جنوری 2022 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد یں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ ۔

(جاری ہے)

(ن) کی اراکین اسمبلی ربعیہ نصرت اور عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے،مسلسل مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے،نئے سال کے آغاز پرحکومت کی طرف سے فاقہ کش عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں 3روپے فی لٹر اضافہ کرکے مزید ظلم کیا گی اہے ،پیٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ شرح پر کاروبار اورنہ ہی غریب کا گھرچل سکتاہے،مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں کیا گیا اضافہ نہ صرف واپس لے بلکہ ان میں کمی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں