کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے‘را ئوعابد علی واجد

منگل 25 جنوری 2022 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے،تبدیلی سرکار نے کھاد اتنی مہنگی کر دی ہیں جس کی وجہ سے کاشتکار وںکی قوت خریدارجواب دے چکی ،حکومتی نااہلی کے باعث کھاد بحران پید ا ہو ا کا شتکار وں کو ریلیف دیاجائے۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں زرعی اجناس کی قلت کاخدشہ منڈلا رہا ہے جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی،تبدیلی سرکار نی کھاد ، زرعی ادویات ، بیج اور دیگر اشیا مہنگی کرکے زراعت کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ہے اوررہی سہی کسر ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے پوری کردی گئی ہے اور کسانوں کو بلیک میں مہنگے داموں کھاد فروخت کی جارہی ہے اورحکومت نے کھادکی مصنوعی قلت پیدا کرکے کھاد مافیاز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی کی جانب سے ملک میں غربت میں کمی اور کاشتکاروں میں آمدنی میں اضافہ جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں ہے کسانوں کی آمدن میں اضافہ نہیں بلکہ وہ قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام خود کشیاں کرنے پر مجبورہوچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں