پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آزاد امیدواروں کے لئے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن جاری

جمعرات 27 جنوری 2022 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصے لینے والے آزاد امیدواروں کے لئے الیکٹرول شیڈول کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن پنجاب نے نیبر ہوڈ کونسلز میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں کو الیکٹرول شیڈول کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کردی ہے جس کے تحت ان انتخابات میں آزاد امیدوار الیکٹرول گروپ کی شکل میں الیکشن لڑ سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو الیکٹرول گروپس میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں