آئندہ بجٹ حقیقی معنوں میں غریب پرور ہو گا، کم وسیلہ طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے،وزیر اعلی حمزہ شہباز

منگل 24 مئی 2022 00:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں نئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئے بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے پر فوکس کیا جائے،کم وسیلہ طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ نیا بجٹ حقیقی معنوں میں غریب پرور ہونا چاہیے،عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا،آئوٹ آف باکس اقدامات کرکے عام آدمی کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات تجویز کئے جائیں،وزیر اعلی نے جنوبی پنجاب کے لئے فنڈز بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں،وزیر اعلی نے نئے مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کی تجاویز کو جلد حتمی شکل اور منتخب نمائندوں و اقتصادی ماہرین پر مشتمل اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی،کمیٹی حتمی سفارشات وزیر اعلی حمزہ شہباز کو پیش کرے گی،اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، میاں مجتبی شجاع الرحمن، خواجہ عمران نذیر، ذیشان رفیق، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ، چیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں