ریاست بمقابلہ عمران خان کا پہلا راؤنڈ ختم لیکن اعصاب کی جنگ کا کھیل ابھی باقی ہے، اختر حسین بادشاہ

جمعرات 26 مئی 2022 22:01

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ایم پی اے اختر حسین باد شاہ نے کہا کہ ریاست بمقابلہ عمران خان کا پہلا راؤنڈ ختم لیکن اعصاب کی جنگ کا کھیل ابھی باقی ہے،دوسری طرف ملکی معیشت، سرکاری املاک کو نقصان، پولیس پر حملے ا شتعال انگیز بیانات، تحریک انصاف ریاستی اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ، عمران نیازی کی غیر اخلاقی اور بد تہذیبی پر مبنی طرز سیاست کو باشعور عوام نے یکسر مسترد کردیا، مارچ اپنے اندر کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے ، اس خونی کھیل میں کئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزار وں زخمی عمران خان آزادی یا اقدار کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو اگر ملک اور عوام کی پرواہ ہوتی تو ملک کو کھنڈر نہ بناتا اور معیشت کا بیڑا غرق نہ کر تا، پارلمنٹ کے اندر آئینی طریقے سے عمران خان کو بر طرف کرنے سے اب موجودہ حکومت کو ملک اور عوام کی بہتری کی کاوشوں میں روڑے اٹکا نے کے لیئے نت نئے حربے ازما کر ملک اور عوام کی خدمت نہیں دشمنی کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں بر سر اقتدار آکر ملک کو پاؤں پر کھڑا کیا لیکن جمہوریت اور ملک دشمن عمران نیازی ملک کا حلیہ بگاڑ کر پھر بھی عوام سے توقع رکھنا احمقوں کی جنت میں بسنے کے مترادف ہے اپنے پیشواؤں کی طرز پر لڑکیاں منگواکر اور اپنے کرپٹ ساتھیوں کو دباؤ میں لا کر عوام کو پیسے کے لالچ سے اکٹھے کر کے حکومت کو دباؤ میں نہیں ا سکتا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں