یاسین ملک کے ساتھ ہیں،جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا‘مجاہد عبد الر سو ل

عالمی بردار ی کا یا سین ملک کے حق میںآواز بلند نہ کر نا دوہرے معیار اور منا فقت کی وا ضح علامت ہے

جمعہ 27 مئی 2022 23:39

لاہور (آن لائن) صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ یاسین ملک کے ساتھ ہیں،جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا،قا ئد کشمیر یا سین ملک کے خلا ف بھار تی عدالت کے غیر قانونی رویے کی پرزور مذمت کر تے ہیں،عالمی بردار ی کا یا سین ملک کے حق میںآواز بلند نہ کر نا دوہرے معیار اور منا فقت کی وا ضح علامت ہے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک کے زیراہتمام پر یس کلب کے سامنے حر یت رہنما یا سین ملک کے حق میں مظاہرہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔مظاہر ین نے بھار تی حکومت کے خلا ف اورکشمیر یوں کے حق میں ید نعرے بازی کی ۔ اس مو قع پر علامہ پیر شیرمحمد مجتبائی،مفتی شفاقت علی ہمدمی،علامہ سر فراز سیا لو ی،علامہ عبد الجلیل قادری، مفتی محمد رمضان قادری،قاری محمد عنصر سلطانی،پیرمحمد شہوار عثمانی،محمد اظہر قادری سمیت سنی تحریک کے کارکنان علما ء مشا ئخ کی بڑی تعداد بھی مو جود تھی۔

(جاری ہے)

علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے مزید کہاکہ مودی یاد رکھے ایسے کسی بھی غیر قانونی اور اوچھے ہتھکنڈو ں، جبر اور تشدد سے کشمیر کی آزاد ی کو کسی بھی صور ت روکا نہیں جا سکتا ،کشمیر کی آزادی ٹل حقیقت ہے اور وہ دن دور نہیںجب کشمیر آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہو گا،یا سین ملک کی جرات بہادی اوراستقامت کو سلام پیش کر تے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں