مقبول ترین عالمی لیڈر عمران خان کی تذلیل موجودہ حکمرانو ں کو زیب نہیں دیتی،چو ہدری اسلم خاں میئو

ملک میں امن کا واحد راستہ عام الیکشن ہے ،پی ٹی آئی رہنماء

جمعہ 17 مارچ 2023 21:11

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) پاکستان تحریک ا نصاف کے صوبائی رہنماء پی پی حلقہ164کے امید وار چو ہدری اسلم خاں میئو نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈر کی تذلیل موجودہ حکمرانو ں کو زیب نہیں دیتی 23کروڑ عوام کی آواز عمران خان بن چکے ہیں ہیں جس کو دبانا امپورٹڈ حکومت کے بس کی بات نہیں، ملک میں امن کا واحد راستہ عام الیکشن ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں ہیںعمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی کے لیے بھی درخواست دائر کی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کے لئے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے، وہ ان خیالات کا اظہار صوبائی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد رائیونڈ دفتر پی ٹی آئی میں پر جوش کارکنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے اس موقع پر امجد بشیر جوئیہ، ڈاکٹر جاوید، رانا اشفاق ، اور دیگر بیسیئوں موجود تھے، انہوں نے کاغذات نا مزدگی جمع پونے پر مبار ک باد بھی دی اور کامیابی کے لیئے دعاکی گئی،چو ہدری اسلم خاں نے مزید کہا کہ زمان پارک میں پولیس نے جس قدر کارکنو ں پرتشدد کیا اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا اس سے واضع ہورہا تھا کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا تھا،توشہ خانہ کے حمام میں سب نگیں ہیں تو عمران خان کے گرد گھیرا تنگ کیوں کیا جارہا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں