سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

پیر 18 مارچ 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) سنگین مقدمات میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار ہو کر وطن واپس پہنچ گیا، ترجمان پنجاب پولیس نے سوموار کے روز بتایا کہ اشتہاری غلام یاسین گذشتہ 13 برس سے قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں پنجاب پولیس راجن پور کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کی سعودی عرب سے حوالگی کروائی گئی، ترجمان کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری ملزموں کی تعداد 22 ہو گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں