عمران خان فائرنگ کیس : نوید بشیر کی درخواست ضمانت پر پراسکیوشن سے یکم اپریل کوجواب طلب

منگل 19 مارچ 2024 07:10

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وزیر آباد میں عمران خان فائرنگ کیس کے مرکزی ملزم نوید بشیر کی درخواست ضمانت پر پراسکیوشن سے یکم اپریل کوجواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل میاں دائود نے موقف اپنایا کہ پولیس نے وزیر آباد حملہ کیس میں بے گناہ ملوث کیا، تحریک انصاف نے عمران خان کی ریلی پر خود فائرنگ کروائی اور الزام ملزم پر ڈال دیا، پولیس کے پاس ملزم نوید کیخلاف ایک بھی براہ راست ثبوت موجود نہیں ہے، تمام شریک ملزمان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں، ڈیڑھ سال سے تفتیش مکمل ہوئی اور نہ ہی چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہوا، عدالت ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں