دہشتگردی کے خلاف قوم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘سربراہ سنی علما ء کونسل

منگل 19 مارچ 2024 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سربراہ سنی علما ء کونسل علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قوم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کیخلاف سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وطن کے د فاع کیلئے جانیں قر بان کرنیوالے قومی ہیرو ہیں جنہیں قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے سنی علما ء کونسل کے زیراہتمام افطار پار ٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر مولانا محمد اشرف طاہر، مولانا حافظ حسین احمد سمیت دیگر پار ٹی رہنما بھی مو جود تھے۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیںملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں