صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 14:50

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو میانوالی میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جیل حکام ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کریں گے، میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں