پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

جمعہ 29 مارچ 2024 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں گرفتار چوہدری پرویز الہی،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہی و دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے چار اپریل کو طلب کر لیا،انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں،17 مارچ کو پی ٹی آئی رہنما واش روم میں گر گئے،گرنے سے پرویز الہی کی پسلی فریکچر ہوئی،عدالتی حکم میں مزید لکھا گیا کہ میڈیکل آفیسر نے چوہدری پرویز الہی کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے،اس لئے ملزم کو عدالت پیش نہ کیا گیا جس کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں