رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 29 مارچ 2024 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ماہ صیام کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی زیر ہدایت پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات پر پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام 36 ہزار سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہ، 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ، مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہیں، حساس مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 200 سی زائد واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے ، پولیس ٹیمیں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنارہی ہیں ، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات اور سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے علاقے کی امن و مساجد کمیٹیوں کے ارکان اور منتظمین سے رابطے میں ہیں ،علماء کرام، مشائخ عظام ممبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے، امن کا پرچار یقینی بنار ہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں