جنرل ہسپتال:6دنوں میں15 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج ہوا

پیر 15 اپریل 2024 22:06

جنرل ہسپتال:6دنوں میں15 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج ہوا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ عظیم ہیں وہ لوگ جو اپنی آسائشیں اور خوشیاں دوسروں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اوران میں ہیلتھ پروفیشنلز سر فہرست ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6دنوں کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں 15ہزار سے زائد مریض آئے جنہیں پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق بغیر پرچی فیس کے علاج معالجے کی تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

اس امر کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے سوموار کے روزجنرل ہسپتال میں انتظامی ڈاکٹرز کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جہاں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل و دیگر انتظامی ڈاکٹرزبھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مریضوں کو فراہم کی گئی علاج معالجے کی سہولیات کی تفصیلات پر غور کیا گیا ۔پروفیسر الفرید ظفر نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے تمام فیکلٹی ممبران ، ایم ایس ڈاکٹر ندرت سہیل ،انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔

جنہوں نی9اپریل سی14اپریل تک ہسپتال آنے والے مریضوں کو بلا تعطل علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنانے لے لئے فرائض سر انجام دیے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ آئندہ بھی ایسے خصوصی مذہبی تہواروں کی تعطیلات میں احسن طریقے سے انتظامات یقینی بنائیں گے تاکہ ہسپتال آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعطیلات کے دوران ہسپتال میں2955ایکسرے،1012الٹرا ساؤنڈ،716ای سی جی ،691مریضوں کے مفت سی ٹی سکین اور189مریضوں کے ڈائلسز بھی کئے گئے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ،حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ایل جی ایچ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس اپنی خدمات سر انجام رکھیں گے اور اس طرح شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر آتی رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں