فیصلے ایوان نہیں اب میدان میں ہونگے ‘جے یو آئی

چھ جماعتی اتحاد اور موجودہ حکومت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں

منگل 16 اپریل 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ فیصلے ایوان نہیں اب میدان میں ہوں گے،چھ جماعتی اتحاد اور موجودہ حکومت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،صرف جے یوآئی حقیقی اپوز یشن ہے،مو لانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یو آئی جلد میدان میں ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت کے حکم پر جے یو آئی کے کارکنو ں نے حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے ، حکومت کے خلاف جے یو آئی کی بلو چستان سے چلنے والی تحریک ان شا ء اللہ ملک کے مقتدرحلقوں کیلئے بہت بڑا پیغام ہوگا کہ اب جے یو آئی اپنے مینڈ یٹ کو چوری کرنے والوں کو معا ف نہیں کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں