فیصلے ایوان نہیں اب میدان میں ہونگے : جے یو آئی

منگل 16 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ فیصلے ایوان نہیں اب میدان میں ہونگے،چھ جماعتی اتحاد اور موجودہ حکومت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں صرف جے یوآئی حقیقی اپوز یشن ہے،مو لانا فضل الرحمن کے حکم پر مو جودہ ’’اسٹبشمنٹ حکومت‘‘ کیخلا ف جے یو آئی جلد میدان میں ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت کے حکم پر جے یو آئی کے کارکنو ں نے موجودہ اسٹبشمنٹ حکومت کیخلا ف تحریک کی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے ، اسٹبشمنٹ حکومت کیخلاف جے یو آئی کی بلو چستان سے چلنے والی تحریک ان شا ء اللہ ملک کے مقتدرحلقوں کیلئے بہت بڑا پیغام ہوگا کہ اب جے یو آئی اپنے مینڈ یٹ کو چوری کرنے والوں کو معا ف نہیں کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں