لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری

بدھ 17 اپریل 2024 11:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 271 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 121کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 8کو گرفتار کرلیا گیا۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل، 3زرعی اور 258 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو1 لاکھ 62ہزار8 سو49یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 42لاکھ 86 ہزار4سو79 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ 84 ہزار روپے، جوہر ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 50 ہزار ،گڑھی شاہو کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 30 ہزار روپے اورشاہدرہ میں ہی ایک اورملزم کو 1 لاکھ10ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو211 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 72 ہزار7سو7ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69ہزار7سو45ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر29 ہزار3سو77 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک8 کروڑ 84لاکھ 35ہزار1سو 34یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب31 کروڑ 99لاکھ 79 ہزار7 سو15روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں