سیمنٹ کے تھیلوں پر ایکسپائری تاریخ کی تشہیر لازمی قرار دینے کی سفارش

سیمنٹ کے لئے پاکستان اسٹینڈرڈ اسپیسیفکیشن میں ترمیم کرنے کی بھی تجویز

بدھ 17 اپریل 2024 16:21

سیمنٹ کے تھیلوں پر ایکسپائری تاریخ کی تشہیر لازمی قرار دینے کی سفارش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) مسابقتی کمیشن پاکستان نے سیمنٹ کے تھیلوں پر ایکسپائری تاریخ کی تشہیر لازمی قرار دینے کی سفارش کردی۔سی سی پی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو سیمنٹ مینوفیکچررز کے لیے اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور ایکسپائری تاریخوں کو بہتر انداز میں ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

پانچوں قسم کے سیمنٹ کے لئے پاکستان اسٹینڈرڈ اسپیسیفکیشن میں ترمیم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔سی سی پی کے پالیسی نوٹ کے مطابق عام حالات میں سیمنٹ تھیلوں میں 4سے 6ہفتوں کے ذخیرہ کرنے کے بعد اور منفی موسمی حالات یا زیادہ نمی میں کافی جلد اپنی طاقت کو نمایاں طور پر کھونے لگتا ہے۔حکام کے مطابق سیمنٹ مینوفیکچررز رضاکارانہ طور پر اپنے سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری بہتر تاریخوں کو پرنٹ نہیں کرتے، اس طرح کی معلومات کا ظاہر نہ کرنا صارفین کو گمراہ کر سکتا ہے، جس سے تعمیراتی منصوبوں کی طاقت اور معیار متاثر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں