ص*لاہور بورڈ نے 6 ہزار سے زائد مشکوک امتحانی عملے کی آئی ڈیز کو بلاک کردیا

ٹ* نجی عملے کے تمام اساتذہ کو بھی آن لائن سسٹم سے باہر نکال دیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) لاہور بورڈ نے 6 ہزار سے زائد مشکوک امتحانی عملے کی آئی ڈیز کو بلاک کردیا ، نجی عملے کے تمام اساتذہ کو بھی آن لائن سسٹم سے باہر نکال دیا گیاہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ عملہ نقل کروانے میں ملوث تھا،لاہور بورڈ کنڈکٹ برانچ کی جانب سے نجی عملے کو میرٹ کے برخلاف امتحانی ڈیوٹیوں پر لگایا گیا ،بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اب صرف ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈائریکٹر کالجز سے آنے والی فہرستوں کے مطابق عملے کی ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے،اگر کسی جگہ عملہ نہیں تو وہاں ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر کو تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں