لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام ،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام کے حوالے سے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد اور اے سی آر اظہارالحق باجوہ نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے ہدایات دیں کہ لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام کے آغاز سے قبل مانیٹرنگ نظام ترتیب دیا جائے گا جسکی مستقل نگرانی کی جائے گی۔

کمشنر لاہور نے آگاہ کیا کہ شہر کو 9 زونز میں تقسیم کر کے شہر کے تمام ایریاز ٹارگٹ کیے جائیں گے۔ ان 9 زونز میں بحالی کے کاموں کی تفصیلات بھی تیار ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9زونز میں سیوریج، ڈرینیج، روڈ و پی سی سی مرمت و بحالی، پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹ پر کام ہوگا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ سکیمیں شناخت کے مرحلے میں ہیں جس سے کسی بھی کام کی ڈپلیکیشن کا نہ ہونا یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے پورے لاہور میں ضلعی انتظامیہ، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیمیں کام کریں گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ڈیڈلائنز کے مطابق ہی تمام ایریاز میں ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں