یوم اقبال کے سلسلے میں طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلوں کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام ''تقریبات یوم اقبال'' کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا،مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میں بریرہ فاطمہ نے اول، ماریہ علی نے دوئم اور فاطمہ رضوان نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پرائمری سیکشن کے طلبا میں غلام صابر نے اول، عبدالمنان شبیر بھٹی نے دوئم اور طلحہ عقیل نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ایلیمنٹری سیکشن کی طالبات میں سیدہ ماہ نور فاطمہ نے اول، مہک گلزار نے دوئم اور حبہ عمر نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔طلبا کے مقابلہ میں محمد ایان احمد نے اول ، حسنین طارق نے دوئم اور سید محمد حسن زیدی نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔سکینڈری سیکشن کی طالبات میں فاطمہ عمر نے اول، انعم عمران نے دوئم اور دعا شہزاد محمود نے سوئم پوزیشن حاصل کی،سکینڈری سیکشن کے طلبا میں محمد نوشہ اکرم نے اول، محمد حیدرنے دوئم اور سید علی حسین گیلانی نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔کل جمعرات کو کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلے منعقد ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں