سیکرٹری زکو ة وعشر پنجاب نے مستحق طلبا و طالبات کے تعلیمی وظائف کی منظوری دیدی

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سیکرٹری زکو ة وعشر پنجاب میاں ابرار احمد کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر کے 302تعلیمی اداروں کے 12840مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف کی مد میں 10کروڑ 84لاکھ 38ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر زکوۃ و عشر پنجاب محمداسلم رامے نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد انصرام الہی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے محمد مرتضی،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انڈسٹری،کامرس اینڈ انوسٹمنٹ واجد علی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں