لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 ملزمان کو بجلی چوری کرتے گرفتار کیاگیا،ترجمان

جمعرات 18 اپریل 2024 11:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 18 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا، مجموعی طور پر271 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 127کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،2 زرعی اور262 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 1 لاکھ 94 ہزار 3 سو 47 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 57 لاکھ 65 ہزار8 سو29 روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

سانگلہ ہل کے علاقے میں کنکشن کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ 30 ہزارروپے، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور شاہدرہ میں ہی ایک اور ملزم کو 1لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو 212 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 72 ہزار 9 سو 85 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69 ہزار9 سو18 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 29 ہزار8 سو 85 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار 8 سو 42 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 32 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار5 سو 30 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں