ایکس پر پابندی کیخلاف کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کیخلاف کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست جسٹس عاصم حفیظ کے روبرو زیر سماعت ہے، اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کر کے اسی عدالت میں مقرر کی جائیں، عدالت نے ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں