لاہورہائیکورٹ کی ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے مہلت

جمعرات 18 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز عقیل الرحمان اورندیم عمار کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے 18 مئی تک مہلت دیدی،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عقیل الرحمان اور ندیم عمار پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لاء افسر کام کر رہے تھے ،جنہیں سیاسی بنیادوں پر تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایف ائی اے لاہور میں تعینات کر دیا گیا ،تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد ایف ائی اے نے ان دونوں افسران کی خدمات پراسیکیوشن کو واپس کر دیں ،پراسیکیوشن نے دونوں افسران کو واپس آکر جوائننگ نہ دینے پر معطل کر دیا،دونوں افسران ایف ائی اے میں غیر قانوبی طور پر کام کر رہے ہیں ،لہذاعدالت دونوں افسران کی بطور ایف ائی اے ڈیپوٹیشن پر تقرریاں کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں