لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے درخواست گزار ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے بورڈ انتظامیہ کا درخواست گزار اداروں کے وزٹس، ریل ٹائم ویڈیوز اور کاغذات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے سکروٹنی کے بعد لاہور بورڈ کو21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبہ کے داخلے بھیجنے کی اجازت دے دی۔ انھوں نے کہا کہ رجسٹریشن بھیجنے والے کسی امیدوار طالب علم کا تدریسی سال ضائع نہیں ہونا چاہیئے۔ کمشنر نے لاہور بورڈانتظامیہ کو داخلے بھیجنے والے ادراوں کے پورٹل کھولنے کی بھی مشروط اجازت دے دی اور واضح کیا کہ لاہور بورڈ آف گورنرز کے مسترد کردہ کیسز کو مسترد ہی رکھا جائیگا۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ بشری انصاری، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں اور رجسٹریشن و پورٹل انچارجز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں