معیاری موسیقی سے مزین پروگرام الحمراء میلوڈیز میں نوجوان آرٹسٹوں نے مدھر بھرے سنگیت پیش کئے

جمعہ 19 اپریل 2024 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) معیاری موسیقی سے مزین پروگرام الحمراء میلوڈیز میں نوجوان آرٹسٹوں نے مدھر بھرے سنگیت پیش کئے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے الحمراء میلوڈیز میں پرفارم کرنے والوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے چہروں پر اُمید دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،الحمراء فن کی دُنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے،آرٹسٹوں کو یہاں پرفارم کرکے اعتماد ملتا ہے جو انکے سنہری مستقبل کا ضامن ہے۔

نوجوان آرٹسٹوں میں احمد طور ، شہباز علی ،عمران جعفری ، نمرہ سردار ،عمران سائیں و دیگر نے پرفارم کیا۔الحمراء میلوڈیز میں سننے والوں کو بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پرفارم کرنے والوں کو داد دی اور انکے حوصلے بڑھائے ۔ لاہور آرٹس کونسل کے اس سلسلے الحمراء میلوڈ یز میں کوئی بھی آرٹسٹ رجسٹریشن کروا کر پرفارم کرسکتا ہے، یہ نوجوانوں کا پلیٹ فارم ہے یہاں انکے ٹیلنٹ کو نکھار ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں