ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر بلاول، زرداری کو مبارکباد

منگل 23 اپریل 2024 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے حالیہ ضمنی الیکشن میں سندھ سے خورشید جونیجو اور رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ممتاز خان چانگ کی شاندار جیت پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور آدی فریال تالپور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کے امیدواروں نے مشکل حالات میں بھی آئین و جمہوریت کا راستہ نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

چودھری اختر نے خورشید جونیجو اور ممتاز خان چانگ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکے قومی و پنجاب اسمبلی میں آمد سے پیپلز پارٹی عوامی مسائل پر مزید مضبوط آواز اٹھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں