پروفیسر ساجد میر کی عالم اسلام کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات ، دورہ پاکستان کی دعوت

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی طرف سے دعوت ملنے پرخوشی کا اظہار،جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں پروفیسر ساجد میرنے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تبلیغ اسلام کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک سے ملاقات کی جس میں اسلام، عالم اسلام اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ساجد میرنے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلام کی دعوت ونشرواشاعت کے حوالے سے خدمات کی تعریف کی اور اسے سراہا گیا۔

پروفیسر ساجد میر نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت قبول کی اور جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم بھی شریک تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں