پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدوارں کی انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے 2024 سیشن میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس میں شرکت کے لئے امیدوار 17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں اور تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں