ٹ*علماء اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیت کا اہتمام

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

ھ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) علماء اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے تربیت گاہ کا اہتمام کیا گیا جس سے علما ء اکیڈمی میں منصورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،سابق ڈائریکٹر حج فروغ آفتاب زیدی،علامہ ڈاکٹر سرفراز اعوان نے عازمین حج کو مناسک حج بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی منصورہ محمد انور گوندل،عظیم پبلکیشنز کے ڈائریکٹر سلیم احمد،فیصل فرید پراچہ،اسامہ فرید پراچہ،معاذ احمد و دیگر شریک تھے۔

ڈائریکٹر علماء اکیڈمی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک جامع عبادت ہے عالم اسلام کے موجودہ حالات کے تناظر میں حج امت مسلمہ کے لیے امید کا پیغام بھی ہے کہ میدان عرفات میں حجاج کرام کی غزہ فلسطین ،کشمیریوں کے لیے دعائیں ،بارگا ربانی میں قبولیت حاصل کریں گی ۔

(جاری ہے)

حجاج کرام اپنے ذاتی اور قوم کے وقار کا پورا خیال رکھیں ،انہوں نے کہا حجاج مقدس میں ہر حاجی پاکستان کا سفیر ہے اسے ایسااپنا کردار پیش کرنا ہے جو پاکستان کی عزت و وقار کا ذریعہ بنے۔

حکومت پاکستان کو حجاج کرام کے لیے مزید سہولتیں دینی چاہئیے تاکہ پاکستان سے جانے والے عازمین حج زیادہ بہتر اور پر وقار طریقے سے حج ادا کر سکے۔سابق ڈائریکٹر فروغ آفتاب زیدی نے کہا وہ عازمین حج جو اپنے مرض کے لیے ادویات کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں ان کو ادویات اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہے اور جس کے لیے وزارت حج کا میڈیکل سٹاف حاجی کیمپ میں انکی ادویات کی خصوصی پیکنگ کااہتمام کرے گا۔

انشا اللہ مناسک حج کے تمام تر انتظامات کے لیے وزارت حج کوشاں ہے۔علامہ ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان نے کہا ہے کہ عازمین حج اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ آپ سیاحت کے لیے نہیں فریظہ حج کے لیے جا رہے ہیں لہذا آپ نے اپنے آپ کو اللہ کی عبادت میں مشغول رکھنا ہے صبر ،استقامت ،ہمت سے کام لینا ہے اور ایک دوسرے سے صلہ رحمی والا برتائو کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں