افضل تارڑ نفیس انسان، ذہین سیاستدان اور نہایت بااعتماد بھائی تھے‘نواز شریف کا وفات پر اظہار افسوس

پارٹی اور ملک وقوم کے لئے افضل تارڑ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے ساتھ گزرا وقت انمول اثاثہ ہے

اتوار 28 اپریل 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے اپنے دیرینہ ساتھی افضل حسین تارڑ کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں نواز شریف نے کہا کہ افضل تارڑ ایک نفیس انسان، ذہین سیاستدان اور نہایت بااعتماد بھائی تھے، پارٹی اور ملک وقوم کے لئے افضل تارڑ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے ساتھ گزرا وقت انمول اثاثہ ہے، ان کی کمی الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس راستے پر جانے والے ان قابل قدر ساتھیوں میں سے ایک ہیں جن کی کمی ہر وقت محسوس ہوتی رہے گی، افضل تارڑ گھر کے فرد کی طرح تھے، ہمیشہ وفا نبھائی، بہادری و استقامت سے مشکل ترین وقت کا سامنا کیا۔محمد نوازشریف نے سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے افضل تارڑ کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں