ش*کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائی: ملک ندیم اعوان

اتوار 28 اپریل 2024 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما ملک ندیم اعوان نے کہا ہے کہ افسوس سے یہ کہنا پڑے گا کہ زمیندار کو حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا، پنجاب حکومت ہر صورت کسانوں سے گندم خریدے، زمینداروں کو خوشحال کریں، حکومت نے گندم کی قیمت 39 سو روپے فی من مقرر کی تھی تاہم کسان تین ہزار سے 32 سو روپے تک گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے، حکومت یقینی بنائے کہ کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت کم کریں اگر ہم زمیندار کا خیال نہیں کریں گے تو پھر ملک میں اناج کی کمی ہو جائے گی، کسانوں کے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر اس طبقے کو نظرانداز کیا گیا تو پھر اس کے ملک پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں