م*قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے غریب عوام کے لئے کھانا پینا مشکل بنا دیا : ملک رشید

اتوار 28 اپریل 2024 21:45

O لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ملک رشید، کامران مجید، عاقب سرور اور عمر اکبر خان نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے، حکومت مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کرپاتی تو عوام کس کے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے جائیں گے، بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے غریب عوام کے لئے کھانا پینا مشکل بنا دیا ہے، گراں فروشوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، مجسٹریٹس، فوڈ اتھارٹیز اور محکمہ خوراک کے افسران کا کہیں کردار نظر نہیں آ رہا، دکاندار، تاجر اور خوردہ فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں