سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہفتہ روڈ سیفٹی کا آغازکردیا ، ترجمان

پیر 29 اپریل 2024 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہفتہ روڈ سیفٹی کا آغازکردیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق روڈ سیفٹی ویک منانے کا مقصدشہریوں میںجان و مال کا تحفظ اور ٹریفک کا شعور اجاگر کرناہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مال روڈ کے مختلف چوکوں میں نھنے بچوں نے شہریوں میں پمفلٹس، پھول اور چاکلیٹس تقسیم کیں اور شہریوں میں ہیلمٹس اور لین لائن آگاہی کیلئے فری سائیڈ مررز تقسیم کئے گئے۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ٹریفک ایجوکیشن،انفورسمنٹ اورروڈ انجینئرنگ ٹریفک کے تین اہم جزو ہیں۔انہوں نے بتایاکہ مہذب معاشرہ کا اندازہ وہاں کی ٹریفک کے نظم و ضبط سے لگایا جاسکتا ہے، منظم ٹریفک کے حصول کیلئے شہریوں میں احساس تحفظ اور شعور اجاگر کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس کا مقصد چالان کرنا ہرگز نہیں، آپ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں